امریکہ کو مطلوب اور کیوبا میں دہائیوں سے جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے والی امریکی انقلابی جواین ڈیبرا ڈیسامارڈ عرف اساتا شکور 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں. “(ابتداء میں) میں کمیونزم کے خلاف نہیں تھی لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں اس کے حق میں تھی۔ شروع میں میں نے اسے شک کی نگاہ سے دیکھا، جیسے یہ کسی گورے آدمی کی گھڑی ہوئی سازش ہو۔ لیکن جب میں نے افریقی انقلابیوں کی تحریریں پڑھیں اور افریقی آزادی کی تحریکوں کا مطالعہ کیا، تو مجھ…