دریا سے سمندر تک ایک آزاد فلسطین کے لیے: ٹرمپ اور اسرائیل کے معاہدہ کی بدمعاشی نامنظو
ترجمہ:عمران جاوید
انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ اور لیگ فار دی ففتھ انٹرنیشنل کا موقف
دنیا بھرمیں فلسطینی عوام کی حمایت میں اضافے اور صیہونی ریاست اسرائیل کی نسل کشی کی مخالفت نیزایک بڑی عوامی تحریک نے سامراج کی معاہدے کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے کہ وہ ایک نئی لیکن غیر یقینی جنگ بندی کرادئے۔ اس کا بنیادی مقصد عالمی عوامی تحریک کو کمزور کرنا اور صیہونیت کو دوسرے طریقے سے آگے بڑھنا ہے اور یہ سب فلسطینی قیادت کے ساتھ ایک رجعت پسندانہ معاہدے کی آڑ میں کیا جا رہا ہے۔
ہم غزہ کی آبادی پر دو سال سے جاری روزانہ کی بمباری کے خاتمے اور مجرمانہ ناکہ بندی کے ممکنہ اختتام پر ان کی خوشی کو سمجھتے ہیں اوراس میں شریک ہیں۔ اس ناکہ بندی نے انہیں ایک خطرناک انسانی بحران سے دوچار کر رکھا ہے لیکن ہمیں سچ بولنا ہو گا یہ فلسطینی مزاحمت کی فتح نہیں ہے جیسا کہ مختلف تنظیمیں غلطی سے دعویٰ کر رہی ہیں حقیقت اس سے کہیں ...








