ہیلتھ ورکرز کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا
تحریر:اظہر علی
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت 7اپریل سے پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے محکمہ صحت کے ورکرز کا بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹر کی نجکاری کیخلاف دھرناتین دن سے جاری ہے۔ اس میں پنجاب بھرسے ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اوردیگر محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ورکرز شریک ہیں۔دھرنے کے شرکاء کے مطابق ان کو افسران مختلف ہتکھنڈوں کے ذریعے ہراساں کررہے ہیں اور نوکریوں سے نکانے کی دھمکیاں بھی دئے رہے ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے 25مارچ کے احتجاج میں اعلان کیا تھا کہ اگرپنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی نجکاری کی پالیسی کو ختم نہیں کیا توپھر 7 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا ہوگا۔اس لیے 7اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں ورکرز پنجاب بھر سے پہنچ گے۔یہ واضح ہے کہ ہیلتھ ورکرز تمام تر دھمکیوں کے باوجود اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔نیولبرل حکومت کی اس پالیسی کے تحت...