ن ڈیبرا ڈیسامارڈ عرف اساتا شکور 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں.
امریکہ کو مطلوب اور کیوبا میں دہائیوں سے جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے والی امریکی انقلابی جواین ڈیبرا ڈیسامارڈ عرف اساتا شکور 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں.
"(ابتداء میں) میں کمیونزم کے خلاف نہیں تھی لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں اس کے حق میں تھی۔ شروع میں میں نے اسے شک کی نگاہ سے دیکھا، جیسے یہ کسی گورے آدمی کی گھڑی ہوئی سازش ہو۔ لیکن جب میں نے افریقی انقلابیوں کی تحریریں پڑھیں اور افریقی آزادی کی تحریکوں کا مطالعہ کیا، تو مجھ پر حقیقت کھلی۔ افریقہ کے انقلابی سمجھتے تھے کہ افریقی آزادی کا سوال صرف نسل کا سوال نہیں ہے۔ خواہ وہ گورے نوآبادیاتی حکمرانوں سے نجات بھی حاصل کر لیں، لیکن اگر سرمایہ دارانہ معاشی ڈھانچے سے نجات نہ پائیں تو گورے نوآبادیاتی حکمرانوں کی جگہ کالے نوآبادیاتی حکمران آ جائیں گے۔ افریقہ میں کوئی ایک بھی آزادی کی تحریک ایسی نہ تھی جو سوشلزم کے لیے نہ لڑ رہی ہو۔ ...









