by Nawaz Arain Karachi Pakistan
پشاور ( ) پاکستان مزدور کسان پارٹی نے بے لگام بڑھتی ہوئی مہنگائی IMF کی نیو لبرل پالیسی اور دوسرے مالیاتی اداروں کے قرضوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا ہے جس میں مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش، مرکزی نائب صدر شماس خان صوبائی صدر شکیل وحیداللہ خان صوبائی سیکرٹری عادل محمود ،خالد انور ضلع پشاور کے سیکرٹری محب اللہ بہادر خان اور دوسرے معززین نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش اور دوسرے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز کی مہنگائی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے غریب اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مقررین نے اپوزیشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی مجرمانہ اور پراسرار خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کیساتھ دوطرفہ دھوکہ ہوا ہے حکومت بھی عوام کو مہنگائی سے مار رہی ہے اور اپوزیشن بھی حکومت کے سیاہ کارناموں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. احتجاجی کیمپ میں نیشنل پارٹی کے وفد نے اینجٸیر عبدالحلیم کی سربراہی میں شرکت کی پاکستان اس وقت شدید بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ عوام متحد ہوکر عوامی فرنٹ کے زریعے ظلم و جبر بربریت اور لوٹ کھسوٹ کے اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔۔ رپورٹ: نواز ارائیں،پاکستان۔۔۔
((Demonstration Against IMF Policies on Inflation & Down Sizing in Pakistan by Labours & Farmer Party Pakistan))