ہم کون ہیں؟

عارف : ایشیاء کمیون ،    ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو ایشیائی ممالک میں سرمایہ دارانہ نظام، حاکمیت، اجارہ داری کی روک تھام کے حوالے سے روشن خیال و آزادانہ سوچ کے ہم خیال سرگرم کارکنوں کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ  سماج کے محروم  طبقات و گروپوں کو انکے سماجی، معاشی اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی کے بغیر تعلیم و تربیت و آگہی دی جاسکے۔ ہر ایشیائی ملک کے وہ مسائل جو کہ سرمایہ دارانہ نظام کی بدولت دن بدن لوگوں کی عام زندگی پر انداز ہیں۔ ان میں سر فہرست  آمرانہ طرز حکومت، شہری و مزدور حقوق بشمول اقلیتوں اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل قابل ذکر ہیں۔ ایشیاء کمیون کی بدولت مختلف ممالک میں جاری عوامی تحریکوں مثلاً کسانوں ، مزدوروں ، طلباء اور سماجی انصاف سے محروم شہریوں کو منظم اور مستحکم تنظیم سازی ، امن اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور خطرات پر مشتمل بین الاقوامی تنظیموں سے رابطے میں بھی یہ تنظیم رابطہ کاری کیلئے سازگار ہوگی ، تاکہ ان ممالک میں غیر انسانی اقدامات و سرکاری فیصلوں پر عملدرآمد رکوانے اور حق و انصاف کے حصول میں یہ تنظیم   اپنے اپنے ملک میں شہریوں کی  معاونت کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایشیائی ممالک سرگرم مفاد   عامہ اور جمہوریت کے حصول اور بلا تفریق ماحول کی فراہمی میں کام کرنے والی تحریکوں و سرگرم انسانی حقوق کے کارکنان کو رابطہ کاری کیلئے بھی فائدہ مند ہوگی تاکہ بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب کی بندشوں سے عام شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہو ، جو کہ اس تنظیم کی اصل بنیاد ہے، جس کی اہمیت کے پیشِ نظر ایشیائی ممالک کے شہریوں کوعوامی سطح پر ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے ۔۔.۔۔        اگر آپ یا آپ کی کوئی تنظیم مفاد عامہ کیلئے سرگرم عمل ہے تو “”  ایشیاء کمیون “” تنظیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ مزید معلومات و  ممبر شپ کیلیے رابطہ کیجئے۔۔ محمد نواز آرائیں، فوکل پرسن آیشیاء کمیون  پاکستان، صدر ، گلوبل فاؤنڈیشن پاکستان کراچی آفس۔۔۔۔موبائل نمبر +923002192948, آی میل : nawazaraingfp@gmail.com & GFP2009@live.co

Loading