گزشتہ رات 21 وی صدی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عزم و ہمت کے پیکر اور عوامی مسائل کے لیے جدوجہد کرنے والے مزاحمت کار بابا جان ساتھی ظہور الہی کے ہمراہ ہمارے گھر تشریف لائے۔ اس نشست میں گزشتہ صدی کی ساتویں دہائی کے این ایس ایف کے مرکزی صدر مومن خان مومن بھی شریک تھے۔ پاکستان کی معلوم تاریخ میں یہ اعزاز صرف بابا جان کو جاتا ہے کہ جنہیں مجموعی طور پر متعدد مقدمات میں 100 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ گلگت بلتستان کے…