ی : (رپورٹ نواز آرائیںwww.asiacommune ) اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 ءکے لیے اقراءیونیورسٹی پرعزم ہے اس سیمینار کو کرنے کا مقصد نوجوانوں میں ماحول دوستی کو مزیداجاگر کرنا ہے کہ اس دن کے موقع پر ماحولیات کی افادیت کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔ان خیالات کا اظہاراقراءیونیورسٹی می سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شمس حامد نے نارتھ کراچی کیمپس میں منعقدہ ”عالمی یوم ماحولیات“سیمینار میں کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی اپنے نصاب، تدریسی طریقہ کار، تشخیص کے طریقوں اور یونیورسٹی کی پالیسیوں کو نئے سرے سے ترتیب دے رہی ہے انسانوں کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کی وجہ سے آج دنیا کو جن ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے دنیا کے تمام خطوںمیں اجتماعی طور پر کوششوں کی اشد ضررورت ہے اور اس طرح خوشگوارکشادہ ماحول کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا جاسکتاہے ۔ڈائریکٹر اقرا ءیونیورسٹی نارتھ کیمپس ڈاکٹر علی رضا نے کہا کہ معاشرے میں شعور بیدار کرنے کے لیے نوجوانوں کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ و طالبات نے اپنی انتھک محنت سے ماحولیات زندگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیںجو کہ خوش آئند ہے۔ اخلاقیات اور سماجی ذمہ داری کورس کے نوجوان طالبات کی کوششوں کو سراہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہی نوجوان پسماندہ علاقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اپناکام جاری رکھیںگے۔اظہار خیال کرنے والوں میں عامر علی فارسی، کنیز زینب ، ثوبیہ اکبراور سلمان احمد کھٹانی بھی شامل تھے۔اس تقریب میں اقراءیونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان طلبہ و طالبات اور دیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف پروجیکٹس کی نمائش کی گئی ۔ جس میں طلباءکے اوپن مائک سیشنز اور میوزیکل کنسرٹ بھی کیا گیا۔

Loading