تحریر:جاکلین کیتھرینا سنگھ،ترجمہ۔عرفان خان سنگھ دربار جہاں نیپالی حکومت کے دفاتر ہیں آگ کی لپیٹ میں تھےاور یہ مناظر دنیا بھر کے سامنے ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین نیپالی کانگریس پارٹی کے چیئرمین اوران کی اہلیہ (قائم مقام وزیرِ خارجہ) کو گھیر کر مار رہے ہیں جب کہ بیریکیڈز پر جولی راجر کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ انڈونیشیا میں ہونے والے بڑے عوامی احتجاج کے بعد اب نیپال میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مغربی میڈیا ان واقعات کو ’’جنریشن زی کا سوشل…